Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی مقدمات: شاہ محمود قریشی ٹرائل کیلئے کوٹ لکپھت جیل لاہور میں پیش

سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑی لگا کر لاہور لایا گیا اور حاضری مکمل کرانے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا
شائع 08 جولائ 2024 03:29pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مقدمات میں جیل ٹرائل کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی سے سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پیش کر دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس اور تھانہ شادمان سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی۔

اے ٹی سی لاہور نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فردجرم عائد کرنے کے لیے 15جولائی کو طلب کرلیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے اڈیالہ پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑی لگا کر جیل ٹرائل کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا۔

9 مئی مقدمات : لاہور پولیس کی اڈیالہ جیل شاہ محمود قریشی سے تیسری مرتبہ تفتیش، ویڈیو بیان ریکارڈ

شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کو جناح ہاؤس اور تھانہ شادمان سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

جیل ٹرائل میں حاضری مکمل ہونے پر شاہ محمود کو واپس راولپنڈی کی اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔

اس سے قبل سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکپھت جیل منتقل کیا گیا۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید آزادی مارچ مقدمے سے بری

شاہ محمود قریشی پر لاہور میں 9 مئی کے سات مقدمات درج ہیں، پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو طلب کرلیا

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

rawalpindi

Shah Mehmood Qureshi

Kot Lakhpat Jail

ccpo lahore

Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail