Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

پولیس اور رینجرز کے 16 ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 11:09pm

اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا جبکہ پولیس اور رینجرز کے 16 ہزار سیکیورٹی اہلکارڈیوٹی انجام دیں گے، شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی، جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے عمارتوں کی چھتوں پرسنائپرزتعینات کیے جائیں گے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی زیرصدارت اجلاس میں محرم کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا، سیکیورٹی پلان سے قبل تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سے ملاقاتیں کی گئیں۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق 16 ہزارسے زائد رینجرز اور پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی، جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، مجالس اورجلوسوں کے دوران عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپر تعینات ہوں گے۔

پشاور میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان تشکیل: افغان مہاجرین کو کیمپ تک محدود رکھنے کا فیصلہ

پولیس کی بکتر بند گاڑیاں خصوصی طورپرکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود رہیں گی جبکہ مجالس اور جلوسوں کے لئے وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

کراچی میں فائرنگ، چوہدری اسلم کے قریبی سی ٹی ڈی اعلیٰ افسر جاں بحق، عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں اور گلیوں کو خاردار تار لگا کربند کیا جائے گا، جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی ا سپیشل چیکنگ کی جائے گی اور جلوس کے روٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کلیئر کرے گی، تمام مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائےگی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقامی و غیر مقامی افراد کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی، جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، مجلس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کومیٹل ڈیٹیکٹرسے چیک کیا جائے گا، داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔

جلوس کے راستے میں زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی، مجالس اور جلوسوں میں روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں گے، اسلام آبادپولیس محرم الحرام میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبہ سے سرانجام دے گی۔

محرم الحرام میں امن یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد میں یکم محرم سے دو ربیع الاول تک 181جلوس اور965 مجالس کا انعقاد ہوگا۔

اسلام آباد

IG Islamabad

security plan

islamabad police

محرم

Ali Nasir Rizvi

9th and 10th Muharram

MUHARRAM UL HARAAM