Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، ثبوت سامنے لائیں گے، رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف سیاسی طور پر افراتفری پیدا کرنے کیلئے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی، مشیر وزیراعظم
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 11:17pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے الزا م عائد کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، جس کے ثبوت وقت آنے پر عوام کے سامنے رکھے جائیں گے، تحریک انصاف سیاسی طور پر افراتفری پیدا کرنے کیلئے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، وہ سیاسی طور پر افراتفری پیدا کرنے کے لیے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی، ان کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی، تحریک انصاف کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا ہے، ثبوت موجود ہیں کہ جیل میں منصوبہ بندیاں ہورہی ہیں۔

نواز شریف کو جمہوری طرز فکر کی سزا دی گئی، عمران کی رہائی سے ٹمپریچر کم ہوگا، محمود اچکزئی

وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کے لیے بیرونی مدد حاصل تھی۔

اگر 9 مئی سازش تھی اور پی ٹی آئی ملوث نہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، رانا ثناء اللہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی، دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز اور میٹنگز کریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کو یہ اجازت نہیں کہ وہ جیل میں رہ کر ایسی منصوبہ بندی کریں کہ باہر افراتفری ہو، آڈیو ویڈیو ثبوت ہمارے پاس نہیں مگر جن کی ذمہ داری ہے اور ڈیوٹی ہے اس کے پاس موجود ہیں۔

عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں۔

pti

PMLN

imran khan

Rana Sanaullah

lahore

9 May

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases

FOUNDER PTI

pm shehbaz sharif advisor