Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق، آگ پر قابو پالیا گیا

ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوا، فائر فائٹرز سمیت 3 افراد بے ہوش ہوگئے۔
شائع 06 جولائ 2024 02:41pm

کوئٹہ برنس روڈ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور فائر فائٹرز سمیت 3 افراد دھویں کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ ہوٹل کے آٹھ کمرے جل گئے۔

ان کمروں میں دوسرے شہروں سے مزدوری کے لیے آئے ہوئے افراد قیام پذیر تھے۔

فائر بریگیڈ نے خاصی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

fire

quetta

Hotel

ONE MAN KILLED

THREE FAINTED