Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق حکم کے بعد الیکشن اپیلوں پرسماعت روک دی گئی

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مزید کارروائی نہیں کرسکتے، لاہور ہائیکورٹ
شائع 05 جولائ 2024 03:02pm

لاہورہائیکورٹ الیکشن ٹربیونلز نے سپریم کورٹ کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق حکم کے بعد الیکشن اپیلوں پر سماعت روک دی۔

لاہورہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونلز نےسپریم کورٹ کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق عبوری حکم کے بعد الیکشن اپیلوں پرسماعتیں روک دی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سلطان تنویراحمد نے الیکشن درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد معلوم ہوگا، انہوں نے تمام ٹربیونلز معطل کیے ہیں یا کچھ مخصوص کو ہی کام سے روکا گیا ہے۔

الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا فیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد

الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ٹریبیونل کو کام کرنے سے روک دیا

ٹربیونلز نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر تمام درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے بعد 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کیے تھے۔

Supreme Court

Lahore High Court

Election Tribunal

Election Tribunal Change Cse

Tribunal Change Case