Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 10 جولائی کو سماعت کرے گا
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 12:08pm

سپریم کورٹ نے جمیعت علمائے اسلام کے راہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 10 جولائی کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جعمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شانختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔

اس سے قبل 2019 میں سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر نادرا نے حافظ حمد اللہ کا قومی شناختی کارڈ غیر ملکی ہونے پر منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کے میڈیا پر انٹرویوز نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

حافظ حمد اللہ شہریت منسوخی کیس: نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا

اکتوبر 2019 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نادرا کی جانب سے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔

نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

حافظ حمد اللہ کی شہریت کا فیصلہ معطل، نادرا سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے حافظ حمد اللہ کی تمام جائیداد پاکستان میں ہے اور وہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہی ایوان بالا یعنی سینیٹ کے رکن رہے ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

JUIF

NADRA

Justice Munib Akhtar

hafiz hamdullah

jamiat ulema islam F

justice muneeb akhtar

Identity card restored