Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

این اے 130: نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی
شائع 04 جولائ 2024 11:14am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

الیکشن ٹریبونل میں این اے 130 سے میاں محمد نوازشریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے دلائل طلب کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سماعت ہوئی ہے۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین کی جانب سے کیس کی سماعت کی گئی ہے۔ جبکہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست موقف اختیار کیا گیا کہ میاں نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا۔

حلقے کے فارم 45 کے مطابق درخواست گزار کامیاب ہوئیں الیکشن کمیشن نے عوامی مینڈیٹ کو پس پردہ ڈال کر میاں نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے شکست پر انتخابی نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد

دالت نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور فارم 45 کے مطابق حلقے کا حتمی نتائج جاری کرے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے اور سماعت ستمبر پہلے ہفتے تک ملتوی کردی

Nawaz Sharif

Lahore High Court

Yasmin Rashid

Election Tribunal

NA 130