سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعیناتی ایجنڈے میں شامل
سینیٹ کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا اور ایجنڈے میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے کا ترمیمی بل بھی شامل ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے، قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 22-2021 کی رپورٹ ایوان میں پیش ہوگی۔
ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب
صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث ایجنڈا میں شامل ہے۔ سینیٹ میں ارکان کے سوالات وجوابات بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا فیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو بھجوادیا تھا۔
اس دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی آرڈیننس پرسوالات اٹھا دیے تھے اور ریمارکس دیے تھے کہ اگر آرڈیننس سے کام چلانا ہے تو پارلیمان بند کردیں، آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے۔
Comments are closed on this story.