Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آصف زرداری

وزیرداخلہ سندھ کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 03 جولائ 2024 02:54pm

سندھ میں امن وامان کی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی صدرزرداری کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، آصف زردار نے کہاکہ سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی صدر مملکت آصف زرداری سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں سندھ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے صدرمملکت آصف علی زرداری کو کراچی اسٹریٹ کرائم سے متعلق آگاہ کیا جبکہ ضیاء الحسن لنجار نے صوبے میں امن و امان اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے امن وامان کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، سندھ میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری جلد امن و امان پر ایک اور اجلاس منعقد کریں گے۔

ضیاء الحسن لنجار کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری امن و امان اور ملکی استحکام اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

Asif Ali Zardari

sindh

Asif Zardari

Pakistan Law and order situation

interior minister sindh

President Asif Ali Zardari

law and order situation

ZIA UL HASAN LUNJAAR