Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، ایرانی کمانڈر نے اسرائیل کے آگے ہاتھ کھڑے کر دیے؟

موجودہ وقت اسرائیل کے خلاف مقابلے کے لیے صحیح نہیں ہے، کمانڈر امیر علی حاجی زادہ
شائع 02 جولائ 2024 11:30pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

فلسطین میں اسرائیلی بربریت آج بھی جاری ہے۔ اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً 37 ہزار 877 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی کارروائیوں سے ایرانی پاسداران انقلاب بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ موجودہ وقت اسرائیل کے خلاف مقابلے کے لیے صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے یہ تک کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

ایران کا اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ شروع کرنے کا امکان

پاسداران انقلاب کے سیٹلائٹ چینل کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کا غزہ کے متاثرین کی ایران میں موجودگی میں کہنا تھ کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ہم اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 9 ماہ گزر جانے کے باوجود ہم فلسطین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے امریکی اور یورپی حمایت سے کیے گئے جرائم کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھنا ہمارے لیے اذیت ناک ہے۔

کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے فلسطینیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے سے متعلق کہا کہ جہاں ہماری طاقت ہمیں اجازت دے گی ہم فلسطین پر ہونے والے مظالم کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیں گے کیونکہ ہم ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Israel

Iran

Palestine