Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں باپ کی موجودگی میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد

سوتیلی ماں گرم لوہے کی سلاخ سے بچے کو نقصان پہنچاتی تھی، بچے کے جسم پر جگہ جگہ زخم کے نشان ہیں
شائع 02 جولائ 2024 09:46am

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں سوتیلی ماں نے 9 سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، باپ کے سامنے بچے کا جسم گرم لوہے سے داغتی رہی جبکہ پولیس نے پڑوسی کی اطلاع پر ملزمہ اور شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں سوتیلی ماں کو سوتیلی ماں کو 9 سالہ بچے پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور: باپ کے تشدد اور دانتوں سے کانٹے پر زخمی بچہ جان کی بازی ہار گیا

سفاک سوتیلی ماں گرم لوہے سے بچے کو داغتی تھی جس سے بچے کے جسم پر جگہ جگہ داغ پڑ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوتیلی ماں باپ کی نظروں کے سامنے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور بچہ صبح تک بے یارو مددگار پڑا رہتا تھا۔

سوات پولیس کا کہنا ہے کہ خوازہ خیلہ کے مکینوں نے شکایات کی کہ ان کے پڑوس میں ایک خاتون اپنے بچے پر تشدد کرتی ہے، جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بچے کے والد اور سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

خیبر پختونخوا

Torture

Swat

child torture

mother torture child