Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی ٹی آئی رہنما آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد لینے کی بات کرتے ہیں لیکن اسمبلی اجلاس نہیں بلاتے‘

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے قول و فعل میں تضاد ہے، ڈاکٹر عباد اللہ
شائع 28 جون 2024 10:20am
There is a contradiction in the words and actions of PTI leaders: Opposition Leader in KP Assembly

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے قول و فعل میں تضاد ہے، آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد لینے کی بات کرتے ہیں لیکن اسمبلی اجلاس نہیں بلاتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد میں کچھ اور یہاں کچھ اور کہتے ہیں۔

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہے، آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد لینے کی بات کرتے ہیں لیکن اسمبلی اجلاس نہیں بلاتے ۔

آپریشن عزم استحکام کے تحت سرحد پار موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، خواجہ آصف

ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ تمام ایشوز پر اسمبلی میں بات ہونی چاہیئے، اس وقت اجتماعی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد میں کچھ اور یہاں کچھ اور کہتے ہیں، وزیراعلیٰ کو چاہییئے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پہلے ملنا چاہیئے بعد میں نہیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

KPK Assembly

Operation Azm e Istehkam

Opposition leader KP Assembly

Dr Ibadullah Khan