Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ اجلاس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

نواز شریف بجٹ پیش کرنے کے دن بھی قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے
اپ ڈیٹ 23 جون 2024 11:56pm

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے رواں ماہ 12 جون کو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا تھا جس کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے اور شہباز حکومت کو پی پی اختلافات کے باعث بجٹ منظوری سے متعلق خدشات اور مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بجٹ اجلاس سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

’عمران خان کے ساتھ ون آن ون مذاکرات ہوئے تو نواز شریف ان کی بہت ساری باتیں مان لیں گے‘

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بجٹ سیشن سے چھٹی کی درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیجی ہے۔

وفاقی بجٹ پر پی پی نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی بھی برس پڑے

نواز شریف کی بجٹ سیشن سے رخصت کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی ، جسے منظور کرلیا گیا، سابق وزیراعظم بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف بجٹ پیش کرنے کے دن بھی قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی پورے بجٹ سیشن اجلاس سے چھٹی پر ہونے کی درخواست منظور کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر متفق

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حمزہ شہباز کی مکمل بجٹ سیشن سے رخصت کی درخواست منظور کر لی ہے جس کے بعد وہ بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

budget session

Budget 2024 25

pmln ppp dialogue

budget ijlas