Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

41 روز سے اسلام آباد میں جاری سیو غزہ دھرنا ختم

دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں، وزیر داخلہ
شائع 22 جون 2024 08:43pm

وفاقی وزیرداخلہ کی کاوشوں سے 41 روز سے اسلام آباد میں جاری سیو غزہ دھرنا ختم کر دیا گیا ۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے، ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے، پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعہ میں جانبحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں، جانبحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔

Israel

اسلام آباد

Palestine

Gaza