Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت داخلہ کا حساس گرڈ اسٹیشنوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر حملوں میں ملوث ارکان اسمبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 20 جون 2024 03:14pm

وزارت داخلہ نے حساس گرڈ اسٹیشنوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر حملوں میں ملوث ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کردی۔

گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں اور زبردستی بجلی چالو کرنے کے معاملے پر چیف پیسکو نے ایم ڈی پی پی ایم سی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

چیف پیسکو کی طرف سے ایم ڈی پی پی ایم سی اسلام آباد کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اراکان قومی اور صوبائی اسبملی نے زبردستی متعلقہ گرڈ اسٹیشنزمیں گھس کر بجلی بحال کی، اس غیرقانونی اقدام سے پیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

علی امین گنڈا پور نے گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا، خیبرپختونخوا سے بجلی فراہمی بند کرنے کی دھمکی

متعقلہ گرڈسٹیشنوں پر حملے اور کارسرکار میں مداخلت کے پیش نظر ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست کی گئی لیکن پولیس کی جانب سے تاحال ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج کرانے سے انکار ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوانے بھی 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں بجلی بحال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج سے روک دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو میں پولیس کو بھی سخت دھمکی بھی دی۔

خط میں لکھا گیا کہ ایم این اے آصف خان نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا اور دھمکیاں بھی دیں، تحصیل ناظم انعام اللہ نے 132کے وی سخی چشمہ کے دوفیڈر سے بجلی زبردستی بحال کرائی، 132 کے وی مردان 2 سے دریاب خان ناظم نے ایک فیڈرسے بجلی بحال کرائی جبکہ ایم پی اے فضل الہی نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن کے 10 فیڈز سے زبردستی بجلی بحال کرائی۔

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ ہو، محکمہ داخلہ کی ہدایت

خط میں کہا گیا کہ شاہی باغ گرڈ سٹیشن کے ایک گرڈ سٹیشن سے تحصیل ناظم متھرا انعام اللہ نے بھی زبردستی بجلی بحال کرائی، جس پر وفاقی وزیر بجلی وفاقی اویس احمد لغاری نے صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گرڈ اسٹیشنوں کی حفاظت اور پیسکو کے نامزد کردہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے مدد طلب کر لی۔

فضل الہٰی کے کہنے پر مظاہرین پیسکو گرڈ میں گھس گئے، ترجمان پیسکو

دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الہٰی کے کہنے پر مظاہرین پیسکو گرڈ میں گھس گئے، مظاہرین نے ہائی لاس فیڈرز پر زبردستی 4 فیڈرز چالو کرا دیے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق مظاہرین نے عملے کو بتایا کہ ایم پی اے فضل الٰہی نے ہمیں بھیجا ہے، مظاہرین نے زبردستی ہزارخوانی1، ہزار خوانی 2، یکاتوت اور اخون آباد فیڈرز آن کرائے،

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 80 فیصد سے زائد ہیں، مظاہرین کی جانب سے بے جا عمل دخل سے پیسکو صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

PESCO

gird station

ppmc