بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز: 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں مشاورت شروع کردی گئی۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے باعث چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ جیسن گلسپی سے مشاورت شروع کردی۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں تجربہ کار بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
کپتان شان مسعود وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کے ساتھ جانے کے خواہش مند ہیں جس کے باعث سیریز میں سرفراز احمد کے کم بیک کا قوی امکان ہے جبکہ سلمان علی آغا، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو ایک بار پھر موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی سلیکشن کے لیے زیر غور نہ لانے پر اتفاق کیا ہے۔
Comments are closed on this story.