Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ، پاکستان ٹیم کے حوالے سے اہم خبر آگئی

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان میچ شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا
شائع 16 جون 2024 09:29am

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آخری گروپ میچ آج کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں شام ساڑھے 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں مد مقابل آئیں گی۔

قومی ٹیم میں 3 گروپس بننے کا انکشاف، لیڈر کون؟

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست پر بابر کو ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟

ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلینگ الیون میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع مل سکتا ہے۔

دوسری جانب فلوریڈا میں خراب موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہوسکتا ہے، ہفتہ کو بھی بارش کی وجہ سے قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

پاکستان

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

ireland

t20 world cup 2024

pakistan vs ireland

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024