Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ 20 سماعت کرے گا
شائع 14 جون 2024 02:41pm

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ 20 سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف اپیل 20 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پرمشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

الیکشن دھاندلی الزامات : لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 8 الیکشن ٹربیونلز قائم

الیکشن کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے، ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔

الیکشن کمیشن نے اپیل میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے ۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے 8 ٹربیونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والا آرڈیننس چیلنج کردیا

6 نئے ٹربیونلز کے علاوہ لاہور اور ملتان میں موجودہ ٹربیونل میں کام کرنے والے دو ججوں کو پڑوسی اضلاع اور تحصیلوں کے حلقے دوبارہ تفویض کیے گئے ہیں۔

Supreme Court

ECP

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Election Tribunal

Election Commission of Pakistan (ECP)

Chief Justice Qazi Faez Isa