Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں 14 جون کو بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی
شائع 13 جون 2024 11:51am

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں 14 جون کو بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں 14 جون کو بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، احتجاج میں عمران خان کے خلاف بنائے گئے جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا، مظاہرے میں مقامی ایم پی ایز اور رہنما شرکت کریں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے، کارکن اور عوام اس مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

pti

خیبر پختونخوا

imran khan

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)