Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان والی بال ٹیم سینٹرل ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئین بن گیا

فائنل میں گرین شرٹس نے ایران کو شکست دی
شائع 10 جون 2024 08:57pm

کھیلوں کے میدان سے پاکستان جونیئر والی بال کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان جونیئر والی بال ٹیم سینٹرل ایشین انڈر 18 والی بال چیمئین بن گیا۔ فائنل میں گرین شرٹس نے ایران کو شکست دی۔

ازبکستان میں کھیلی جانیوالے ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بار انڈر 18 والی بال چیمپئین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نے ایران کوایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔

اسکور بورڈ پر دونوں ٹیموں کا اسکوربیس پچیس، پچیس اٹھارہ، پچیس تئیس ، ستائیس پچیس رہا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چئرمین چوہدری یعقوب کی جونیئر ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ پاکستان کے طلال بہترین، محمد یحیی، جبران ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان

Iran

Volleyball