Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان کی صورتِ حال پر ماسکو فارمیٹ کے تحت تہران میں چار ملکی اجلاس

پاکستان، چین، روس اور ایران کے خصوصی نمائندے شریک ہوں گے، علاقائی معاملات پر بھی مشاورت ایجنڈے کا حصہ
شائع 08 جون 2024 03:41pm

ایران کے دارالحکومت تہران میں افغانستان کے حالات اور اُن کے تناظر میں خطے کی مجموعی صورتِ حال کے حوالے سے ماسکو فارمیٹ کا چھٹا چار ملکی اجلاس ہو رہا ہے۔

اجلاس میں پاکستان، روس، چین اور ایران کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی آصف درانی کریں گے۔ روسی صدر کے نمائندے ضمیر کابلوف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچے ہیں۔

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو افغانستان میں ترقی، ہم آہنگی اور دیگر امور سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس کے شرکا قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دوحہ فورم کے اگلے اجلاس سے متعلق مشاورت کے علاوہ جنوبی ایشیا اور وسطِ ایشیا میں امن و استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

russia

china

پاکستان

Iran

MEETING ON AFGHANISTAN

REGIONAL ISSUES