Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی
شائع 07 جون 2024 12:07pm

لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے بطور قائم مقام صدر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے کا الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، یہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، ٹربیونل مقرر کرنے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹربیونل میں تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا لہذا صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کے خلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Lahore High Court

Election Tribunal

retired judges

justice shahid karim

Election Tribunal Change Cse