Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹربیونل میں تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا
شائع 05 جون 2024 10:05am

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل میں تعینات کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کی مخالفت

جسٹس شاہد نے سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کو سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست متعلقہ بینچ یا لارجر بینچ بنانے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی گئی، ایسی ہی ایک درخواست جسٹس شمس محمود مرزا کے پاس زیر سماعت ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں وہ پیش نہیں ہو سکتے، درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھیجوائی جاتی ہے۔

Lahore High Court

Presidential Ordinance

Election Tribunal

retired judges

justice shahid karim