Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمپلانٹس کی کمی کے باعث صحت کارڈ پر مریضوں کا داخلہ روک دیا گیا

مریضوں کواسپتال میں داخلے کی بجائے انتظار میں رکھا جائے، مراسلہ ہسپتال
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 11:54am

لیڈی ریڈنگ اسپتال نے ایمپلانٹس (مصنوعی آلات) کی کمی کے باعث صحت کارڈ پر مریضوں کے داخلے روک دیے۔

ہسپتال کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ ایمپلانٹس کی کمی کا سامنا ہے، جب تک ایمپلانٹس وافر تعداد میں موجود نہ ہوں تب تک آپریشنز کے مریضوں کو فوری اسپتال میں داخل نا کیا جائے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ مریضوں کواسپتال میں داخلے کی بجائے انتظار میں رکھا جائے، اسپتال کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے ترجمان ہسپتال نے بتایا کہ ایمپلانٹس کی سپلائی کمپنی نے عدم ادائیگی پر روکی ہوئی ہے۔

cm punjab

lahore

punjab