Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، اموات کی تعداد 14 ہوگئی

سول برنس وارڈ کراچی میں زیر علاج مزید 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 05:38pm

حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے سول برنس وارڈ میں میں دم توڑ گئے، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ زیر علاج مزید 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے 13 زخمی سول برنس وارڈ کراچی میں زیر علاج تھے، جہاں آج مزید 4 زخمی دوران علاج چل بسے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 32 سالہ فیضان اسحاق اور 45 سالہ اکرم منشی کے نام سے ہوئی ہے۔

حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے بعد تمام فلنگ اسٹیشن کیخلاف کریک ٹاؤن کا حکم

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد 100 فیصد تک جھلس چکے تھے، جن کے ورثاء میتیں لے کر حیدر آباد روانہ ہو گئے۔

حیدرآباد میں سلنڈر پھٹتے ہیں،سندھ حکومت کے کھا کھاکر پیٹ نہیں پھٹتے، حلیم عادل شیخ

سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ اس وقت سول اسپتال کے برنس وارڈ میں 9 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ورثاء ریسکیو اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

sindh

Blast

Hyderabad

Cylinder blast

cylender blast

gas leakage blast

HYDERABAD CYLINDER BLAST