Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

پولیس اہلکاروں اور ریلوے ملازم کا گٹھ جوڑ، ایک کروڑ تاوان کیلئے تاجر اغوا

تین سرکاری ملازمین سمیت 5 افراد گرفتار، ایک کروڑ روپے برآمد
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 09:49pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

لاہور میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک ریلوے ملازم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاجر کو ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کرلیا۔ پولیس نے مغوی بازیاب کروایا اور ایک کروڑ روپے بھی برآمد کر لیے۔ تین سرکاری ملازمین سمیت پانچ افراد گرفتار کرلئے گئے۔

بازیاب تاجر ریاض کے برادرنسبتی کے مطابق شاد باغ کا رہائشی پچاس سالہ تاجر ریاض اپنے دوست کو ملنے سگیاں پل پر گیا، جہاں پر تھانہ شالیمارکے تھانیدار، ایک پولیس اہلکار اور ریلوے کلرک سمیت چھ افراد نے اسے گاڑی سمیت اغوا کیا۔ ملزمان نے مغوی کے فون سے اس کے برادرنسبتی کو فون کرکے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں تین سرکاری ملازمین سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر لئے۔

اس حوالے سے ایس پی سٹی علی قاضی نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل ملزمان مغوی کو لیکر مختلف گاڑیوں میں گھومتے رہے، گاڑیوں کے نمبر بھی تبدیل کئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں عثمان، اعجاز، عمیر، نجیب اللہ، اور مہران شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی مفرور ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ روپے تاوان کی رقم اور دو گاڑیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

lahore

punjab

kidnapping