Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

سلو پوائزن کا شبہ، شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں، وکیل
شائع 01 جون 2024 04:37pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سلو پوائزن کے شبے کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔ وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں احمد فرہاد کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ان کی اہلیہ نے موجودہ وکیل کو تبدیل کرنے کی استدعا کی۔

احمد فرہاد کی اہلیہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سینئر قانون دان سردارکے ڈی خان اور محمود بیگ کو شوہر کا وکیل مقرر کیا جائے، عدالت نے وکیل تبدیلی کی درخواست کو قبول کر لیا۔

وکیل سردار کے ڈی خان نے عدالت میں نئی درخواست جمع کروائی جس میں کہا کہ ان کی گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

لاپتا کشمیری شاعر کی گرفتاری ظاہر: احمد فرہاد کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی گئی

شاعر بازیابی کیس صرف تب ختم ہوگا جب احمد فرہاد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جسٹس محسن کیانی

جس کے بعد مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے حکم پر عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں کی ٹیم احمد فرہاد کا طبی معائنہ کرے گی۔

احمد فرہاد کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے کہا کہ پیر کو کیس پر بحث کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 15 دن تک لاپتہ رہنے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی۔

Islamabad High Court

Muzaffarabad

missing person

poet farhad shah kidnapped