Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں، نواز شریف

نوازشریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو
شائع 31 مئ 2024 07:01pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر پَیراَلبرٹ اِیلسوس نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی۔

’ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں‘، نواز شریف 6 سال بعد دوبارہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب

پارٹی صدر بنتے ہی نواز شریف کو پرانے ساتھی کی یاد آئی تو ساتھی نے بھی ’لبیک‘ کہہ دیا

اس موقع پر نوازشریف نے گفتگو میں کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

ناروے کے سفیر نے میاں نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ناروے کے سفیر کا آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Norway Ambassador

Per Albert Ilsaas