Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں اسرائیلی سفاکیت کےخلاف احتجاج

فلسطین کے پرچم اٹھا ئے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی
شائع 31 مئ 2024 04:52pm

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرملک کے مختلف شہروں میں اسرائیلی سفاکیت کےخلاف احتجاج اورریلیاں نکالی گئیں ۔لاہورمیں بھی جماعت اسلامی کےسیکرٹری جنرل امیرالعظیم کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں شرکا نےمظلوم فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیل کےخلاف نعرے بازی کی گئی۔

شرکا سےخطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نےکہا امریکہ دنیا میں امن کا علمبردار بنتا ہےلیکن حقیقت میں دنیا کےکس کونےمیں جنگ برپا نہیں رکھی۔عالمی سامراج امریکہ کبھی عرب تو کبھی اسرائیل کا چہرہ آگے کرکے چھپتا ہے۔ امریکہ نےجنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کیا اسرائیل کی جرات نہیں وہ تو چھوٹا سا جزیرہ ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ عرب ممالک کو کہتا کہ اسرائیلی فلسطینی جنگ میں خاموش تماشائی بن جاؤ۔فلسطینی بھائیوں نے لمبے عرصے سے اسرائیل و امریکہ کے تمام نقشوں کو ملیا میٹ کردیا ہےجس کے بارے وہ کہتے 2023گریٹر اسرائیل کی بنیاد بنے گا۔دنیا دیکھ رہی ہےکس طرح فلسطین میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ڈی چوک پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام سیو غزہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، خواتین اور بچوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی فلسطین کے پرچم اٹھا شرکاء نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

مشتاق احمد کی قیادت میں شرکاء نے پارلیمنٹ تک ریلی کا اعلان کیاتو پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ، مظاہرین پارلیمنٹ جانے پر پر بضد تو پولیس روکنے پر اصرار کرتی رہی، تاہم پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر شرکاء پرامن انداز میں دوبارہ ڈی چوک پرآ کر منتشر ہوگئے۔

Israel

پاکستان

Palestine

protest