Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دے دی

ایوان نے آئندہ مالی سال کے لیے 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا
شائع 30 مئ 2024 08:20pm

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے متعلق کٹوتی کی تمام تحاریک واپس لینے کے بعد ایوان نے آئندہ مالی سال کی بجٹ کی منظوری دے دی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار 754 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

شادیاں، تعلیم مہنگی، چالانوں اور ٹیکس میں اضافہ، خیبرپختونخوا کے نئے فنانس بل کی تفصیل

خیبرپختونخوا میں تنخواہوں، پنشن میں 10 فیصد اضافہ، کم از کم تنخواہ 36 ہزار، پراپرٹی اور ریسٹورنٹس پر ٹیکسوں میں کمی

ایوان نے 66 محکموں کے لیے 1654 ارب روپے کے مطالبات زر بھی منظور کر لیے جبکہ حکومت کی جانب سے بجٹ کو 100 ارب روپے سر پلس بتایا گیا ہے۔

حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے 2 دن بحث کے بعد اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تمام تحاریک واپس لے لیے گئے۔

یاد رہے کہ چندر روز قبل ایوان نے آئندہ مالی سال کے لیے 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

KPK Assembly

KPK Budget

Budget 2024 25