Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا اختیار چیلنج کردیا

انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، استدعا
شائع 29 مئ 2024 05:05pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سمیت دیگر نے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کیمشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209، 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے اور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف ای سی پی کی کاروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے روکا جائے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات و دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع

درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔

pti

ECP

Lahore High Court

intra party election

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Symbol

pti intra party election

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election signs