Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی میں 5 دن میں 5 بچے خسرے کے باعث جاں بحق

صوبائی وزیر صحت نے بچوں کی اموات پر تین ہیلتھ افسران کو معطل کر دیا
شائع 28 مئ 2024 08:19pm

پتوکی کے نواحی علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ۔ خسرےکےباعث 5 دنوں میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مزید 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، خسرےکےباعث 5دنوں میں5بچےجاں بحق ہو گئے ہیں جن میں یاسین ،شہزاد ،زبیدہ، زینب اورنوازشامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز پر صوبائی محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔

تحصیل کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات پر فوری نوٹس لیکر سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبد المجید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز) ڈاکٹر فضل الرحمن بلال، ڈی ڈی ایچ او کبیروالہ ڈاکٹر عالم شیر کو معطل کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افسران کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دونوں صوبائی وزرا صحت کل کبیروالہ، ضلع خانیوال جائیں گے۔

lahore

punjab

child Health

Measles