Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب میں 7 روز تک اسکول بند رکھنے کا اعلان، دادو میں اوقات تبدیل

چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 20 مئ 2024 09:49pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر 25 سے 31 مئی تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

موسم کی شدت کو مد نظررکھتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے 25 مئی سے 31 مئی تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید جلد کی جائے؟ رائے شماری کیلیے ’پولنگ‘

جن اسکولوں میں امتحانات لیے جارہے وہ شیڈول جاری رکھیں گے، یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔

دادو میں گرمی کے پیش نظر سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات تبدیل

دوسری جانب دادو شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ڈپٹی کمنشر نے سرکاری ونجی اسکولوں کے اوقات تبدیل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 مئی سے 27 مئی تک اوقات کار میں تبدیلی کی گئی، اسکو ل صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 7 بجے سے صبح ساڑھے 11 بجے تک کھلیں رہیں گے۔

ہیٹ ویوز کے پیش نظر انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے

محکمہ مومسمیات نے 22 مئی سے 27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر اساتذہ اور طلباء و طالبات کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔

punjab

Schools

Heat Wave