Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کرغزستان سے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

طلباء کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور بحفاظت گھر پہنچایا جائے گا، عطاء تارڑ
اپ ڈیٹ 21 مئ 2024 12:04am

کرغزستان سے سے مزید پاکستانی طلبہ کی واپسی اسلام آباد ائیرپورٹ پر 179طلبہ کی پرواز پہنچ گئی۔ 170 پاکستانی طلبہ کا تیسرا گروپ لاہور پہنچا تھا، گزشتہ روز بھی 2 پروازیں اسٹوڈنٹس کو لے کر پاکستان آئی تھیں۔ وسط ایشیائی ریاست سے لاہور آنے والے طلبہ کی تعداد 475 ہوگئی۔

کرغزستان سے سے مزید پاکستانی طلبہ کی واپسی اسلام آباد ائیرپورٹ پر 179 طلبہ کی پرواز پہنچ گئی، بشکیک سے پرواز 3 بجے کر45 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپہنچی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی نے طلبہ کا استقبال کیا، ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی نے طلبہ کوپھول پیش کیے۔

طلبہ کی واپسی پر ان کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پرموجود تھی، گزشتہ شب بھی 175 پاکستانی طلبہ بشکیک سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے جبکہ 100 سے زیادہ طلباء اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔

اسلام آباد

گزشتہ روز ہی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک پرواز پاکستانی طلبہ کو لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔

اس حوالے سے ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے کو واپس لے کر خصوصی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

اسلام آباد پہنچنے والے طلباء کو خوش آمدید کہنے کے لیے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک موجود تھے۔

بشکیک سے اسلام آباد آنے والی پرواز شام 7 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی، پرواز اے کے این 4575 میں 140 مسافروں کو لایا گیا۔

اس قبل گزشتہ رات ایک پرواز سے تقریبا 180 طلبہ اسلام آباد پہنچے تھے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر طلباء کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔

لاہور

گزشتہ روز خصوصی طیارہ بشکیک سے پاکستانی طلباء سمیت دیگر 180مسافروں کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچا۔

بشکیک سے پرواز کے اے 6571 لاہور ایئرپورٹ پہنچی، بشکیک سے طلباء سمیت کل 180 مسافروں کو لے کر پرواز کو شام 7 بجے لاہور پہنچنا تھا لیکن تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے لاہور ایئرپورٹ پر بشکیک سے واپس آنے والے طلباء کا استقبال کیا۔ اور انہیں خوش آمدید کہا۔

ادھر بیشکیک سے آنے والے زخمی طلباء کے لیے ایمبولینس بھی لاہور ائیر پورٹ پر موجود ہیں، زخمی طلباء کو موقع پر طبعی امداد دی جائے گی۔

لاہور ایئرپورٹ پر ریسکیو اہلکار بھی تعینات ہیں جبکہ طلباء کے والدین بھی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے اپنی مدد آپ کے تحت واپس آرہے ہیں، حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

بشکیک سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ سے 179 طلبہ و طالبات لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچ گئی۔ اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے عملے نے لاہور ایئرپورٹ پر طلبا کا اسٹیٹ گیسٹ لاونج میں استقبال کیا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اب تک پانچ پروازوں کے زریعے مجموعی طور پر 719 طلبا و طالبات وطن واپس پہنچے ہیں۔۔

عطاء تارڑ

اس موقع پر وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہاکہ حکومت پاکستان کرغزستان کی حکومت سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر طلباء کی واپسی کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ کرغزستان میں ہمارے سفیر طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایئر پورٹس پر طلباء کی واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور بحفاظت گھر پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی جس کی زد میں پاکستانی طلباء بھی آگئے۔

گزشتہ روز بھی ایک پرواز بشکیک سے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی تھی جس میں 30 پاکستانی طلباء کی واپسی ہوئی تھی۔

اسلام آباد

Pakistani Students

Kyrgyzstan

Kyrgyzstan Clash

Bishkek

Kyrgyzstan Pakistani Student