Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست ہے لیکن طلباء کیلئے نہیں، بیرسٹر سیف

پی آئی اے کو جاتی امراء کیلئے پرائیوٹ جٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
شائع 19 مئ 2024 07:36pm

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے لیے خصوصی پرواز کا بندوبست ہے لیکن طلباء کے لیے نہیں، پی آئی اے کو جاتی امراء کے لیے پرائیوٹ جٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرغستان میں طلبہ و طالبات کے ایئرپورٹ پر پھنسنے کی اطلاعات ہے، طلبہ و طالبات ٹکٹ کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، والدین تاحال پریشان ہیں۔

کرغزستان چھوڑنے والے طلباء ہوشیار، امتحانات کے حوالے سے اہم اعلان جاری

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے مفت ٹکٹ کے دعوے بھی سیاسی دعوں کی طرح جھوٹے ثابت ہوئے، خیبر پختونخوا کے طلبہ و طالبات نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی ہے، ڈی جی انفارمیشن کا بیٹا اپنا ٹکٹ لے کر پہنچ گیا جبکہ بھتیجا تاحال ائیر پورٹ پر پھنسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کا حکومت سے خصوصی طیارے بھیجنے کا مطالبہ ہے، طلباء کو معمول کی پروازوں سے لایا جارہا ہے جس کی وجہ سے مشکلات ہیں، 10 ہزار طلباء کو معمول کی پروازوں سے لانا تشویشناک ہے، تقریبا 3 ہزار طلباء خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے لیے خصوصی پرواز کا بندوبست ہے لیکن طلباء کے لیے نہیں، پی آئی اے کو جاتی امراء کے لیے پرائیوٹ جٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

کرغزستان سےمزید طلبہ آج وطن پہنچیں گے، اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ منسوخ، وزیر اعظم کی اہم ہدایات

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، آج مزید 540 طالبعلم وطن پہنچیں گے، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے طلبہ و طالبات کے اخراجات کے لیے صوبائی حکومت تیار ہے، وفاقی حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

Ishaq Dar

خیبر پختونخوا

peshawar

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Kyrgyzstan

Kyrgyzstan Clash

Bishkek

Kyrgyzstan Pakistani Student