Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوشاب میں منی ٹرک کھائی میں جا گرنے سے 14 افراد جاں بحق

حادثہ کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 09:07pm

پنجاب کے ضلع خوشاب میں ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ نوافراد زخمی ہوگئے۔

خوشاب کے علاقہ وادی سون میں پنج پیر کے مقام پرٹرک کھائی میں جا گرا،،ہولناک حادثے میں چودہ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ نو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونےمیں پانچ خواتین اور متعدد بچے بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں طالبہ اور تین پروفیسرز سمیت سات طالبات زخمی بھی ہوئی ہیں ۔ حادثہ کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا بدقسمت خاندان بنوں سے وادی سون آرہا تھا ۔

زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ وادی سون منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب سون ویلی حادثےپر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا کہا کہ مریم نوازشریف نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

punjab

death

Road Accident

injured