Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان والی بال ٹیم نے آخری لیگ میچ میں ایران کو 1-3 سے شکست دی
شائع 16 مئ 2024 11:02pm

سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پانچویں میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

گرین شرٹس نے پانچویں پول میچ میں ایران کو 1-3 سے شکست دے دی۔

ایران کے خلاف پاکستان نے 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 سے جیت حاصل کی۔

ایونٹ کا فائنل کل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے چوتھے پول میچ میں کرغزستان کو بھی تین صفر سیٹ سے شکست دی تھی۔

پاکستان

Iran

Volleyball

match officials