Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل

عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، حتمی فیصلہ ہونا باقی
شائع 15 مئ 2024 07:28pm

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل کر لیے۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کو گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری

جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی دستیابی یقینی بنائے جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربانی پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں ہوئے۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail