Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا ضلع وسطی سے لاپتا شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے محکمہ داخلہ سندھ کو فوری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دے دیا
شائع 15 مئ 2024 10:55am

سندھ ہائیکورٹ نے ضلع وسطی سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست میں شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ کو فوری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور دیگر سے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فضل میر بھائی کی ضمانت کے بعد اسے سینٹرل جیل سے لینے گیا تھا، نامعلوم افراد زبردستی ساتھ لے گئے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پولیس صوبائی حکومت پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ایک بھائی کو جیل سے نکال کر دوسرے کو غائب کردیا؟ اس قسم کے رویے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاپتا شہریوں کی گمشدگی فوری مقدمات درج کرکے سراغ لگانا ہوگا۔

karachi

Sindh government

missing person

Sindh High Court