Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا ڈی پی اوز دفاتر بند کرنے کا اعلان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے، ڈی پی اوز دفاتر بند رہیں گے،کورکمیٹی
شائع 13 مئ 2024 09:46pm

سابقہ لیوی خاصہ دار فورس کور کمیٹی کا دھرنا باب خیبر کے مقام پر چار روز سے جاری ہے ۔ آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا ڈی پی اوز دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا کہا کہ ڈی پی اوز کے بغیر تمام رینکس ایس پیز واپس کیا جائے، سروس کے دوران فوت شدہ اہلکاروں کا پینشن بحال کیا جائے

آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا اعلان؛ ڈی پی اوز دفاتر بند کرنے کا اعلان کرتا دیاکمیٹی ممبران کا کہنا ہے کہ تمام قبائلی اضلاع میں کل ڈی پی اوز دفاتر کو 2 بجے تالے لگاکر بند کرینگے اور ڈی پی اوز کے احکامات پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

کورکمیٹی نے مطالبہ کیاکہ بغیر انکوائری و بغیر ثبوت کے ڈسمس اہلکاروں کو بحال کیا جائے، خیبر : ایف آر پی، سی ٹی ڈی و اسپیشل برانچ کا سروس بکس اضلاع کو واپس کیا جائے پولیس میں ضم ہوتے وقت حکومت ہمارے ساتھ کئے گئے 22 نکات پر عملد درآمد یقینی کریں۔

کورکمیٹی نے کہا کہ لوکل سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس(پولیس) نظام کو سینئر کے ساتھ چلاتے رہینگے، تمام قبائلی اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز خوش اسلوبی سے نکل جائے کسی قسم کی مزاحمت کرنے کی کوشش ہوئی تو ذمہ داری انکی خود ہوگی۔

خیبر پختونخوا

khyber

district khyber

Tribal districts

police protest