Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گندم بحران پر پاسکوکے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ معطل

تحقیقات جاری ہیں، جہاں غفلت نظر آئی معطل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرتجارت جام کمال
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 09:27pm

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اورغفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

وز یراعظم کی ہدایت پر پاسکوکے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کومعطل کر دیا گیا وزیراعظم نے اجلاس میں گندم کی خریداری کے لیے ایپ تیار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ خریداری کا عمل صاف شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

شہباز شریف نے گندم بحران پر پاسکو اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چار لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف طریقے سے خریداری کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں شہباز شریف نے اجلاس میں پاسکو کو چارلاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم شفاف طریقےسےخریدنے کی ہدایت کی۔

انھوں نے کہا کہ نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انکی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

گندم کی درآمد پر وفاقی وزیرتجارت جام کمال کا بیان

گندم کی درآمد پر وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے کہا کہ گندم کی درآمد سے متعلق حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، گندم درآمد کی اجازت نگراں حکومت نے دی،

جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ سابق نگراں وزیراعظم کو ذمہ دار ٹھہرانا قبل ازوقت ہے، انھوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، جہاں غفلت نظر آئی معطل کیا جائے گا۔

PMLN

wheat price

Wheat

Wheat Export

Wheat Crisis

Wheat Scandal

PM SHAHBAZ SHARIF