Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا مطالبات کے حق میں ضلع خیبر میں احتجاج

دھرنے میں قبائلی اضلاع کے درجنوں پولیس حکام نے شرکت کی
شائع 12 مئ 2024 07:43pm

قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں نے مطالبات کے حق میں ضلع خیبر میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔

دھرنے سے پولیس حکام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکار فرنٹ لائن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لڑتے ہیں اس کے باوجود شہید پیکج سے محروم ہیں۔

مقررین نے کہا کہ فاٹا کو صوبے میں شامل کرنے کے 6 سال گزرگئے تاہم انہیں سروس اسٹرکچر ملا ہے اور نہ درکاری اسلحہ فرام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں 28 ہزار پولیس اہلکار ہیں، اگر انہیں صوبے کے برابر تمام مراعات اور سہولہات فراہم نہ کی گئی تو وہ قبائلی اضلاع کے ڈی پی اوز کے دفاتر کو تالے لگائیں گے۔

دھرنے میں قبائلی اضلاع کے درجنوں پولیس حکام نے شرکت کی۔

خیبر پختونخوا

khyber

district khyber

Tribal districts

police protest