خیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی رہائی اور 9 مئی سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرار داد میں وفاق سے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سابق اسپیکر اور سنی اتحاد کونسل کے مشتاق غنی نے 9 مئی سے متعلق قرارداد پیش کی، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
سانحہ 9 مئی کیخلاف سندھ، بلوچستان اور پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار دادیں منظور
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
اس کے علاوہ قرارداد میں نو مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور عسکری تنصیبات سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کرکے تمام فریقین کے بیانات کو قلمبند کیا جائے۔
پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
بعدازاں خیبرپختونخوا اسمبلی نے 9 مئی سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔
اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے گورنر کی منظوری کے بغیر اجلاس بلانے پر اعتراض اٹھایا اور کارروائی کو غیر آئینی قرار دیا۔
اسپیکر نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔
Comments are closed on this story.