Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارش اور طوفان کا الرٹ جاری

8 تا 10 مئی دن کے وقت درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے
شائع 08 مئ 2024 05:43pm

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 8 تا 10 مئی دن کے وقت درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

دوسری جانب اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 59عشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں55 اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کا ریویو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی۔

سیاح پہاڑی علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں، این ڈی ایم اے کا الرٹ

ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی، اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ 87 سینٹی گریڈ کم رہا۔

ملک کا اوسط درجہ حرارت 24 اعشاریہ 54 کے بجائے 27 اعشاریہ 67 سینٹی گریڈ رہا۔

علاوہ ازیں مئی کے آغاز سے ہی ملک کے بیشتر شہروں میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے ، جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

lahore

punjab

Rain

Heat Wave

PDMA

rainy weather

Rain prediction

Storm winds