Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارسدہ میں فائرنگ کے 6 مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چارسدہ پولیس نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی
شائع 02 مئ 2024 09:57pm

چارسدہ میں 3 روز کے دوران فائرنگ کے 6 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ کا پہلا واقعہ تحصیل تنگی کے علاقہ ابازئی میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائی حامد اور بابر پسران طارق باچہ ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ساتھی صلاح الدین شدید زخمی ہوا۔

دوسرا واقعہ علاقہ سرڈھیری میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوئے جبکہ سرڈھیری منی خیلہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں بھائی نے زبانی تکرار پر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق ہونے والی خاتون بینک میں ملازمہ تھیں۔

لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق

علاقہ نستہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہزاد نامی نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ علاقہ مندنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوا، اسی طرح تحصیل شبقدر میں راہزنوں نے فائرنگ کی جس سے نوجوان زخمی ہوا۔

فائرنگ کے تمام واقعات میں ملوث ملزمان پولیس کے موقع پر پہنچنے سے قبل فرار ہوئے۔

واقعات میں جاں بحق افراد کو تنگی اور چارسدہ کے اسپتالوں جبکہ زخمیوں کو پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچی کے دم توڑنے پر چارسدہ اسپتال میں فائرنگ، نرس زخمی

چارسدہ پولیس نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

firing

خیبر پختونخوا

peshawar

charsadda

law and order situation