Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پب جی گیم کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑا، کمسن دوست نے دوست کو قتل کر دیا

13 سالہ مقتول اشعرآٹھویں جماعت کا طالب علم اور چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا
شائع 23 اپريل 2024 06:14pm

اٹک میں دو روز قبل قتل کی لرزہ خیزواردت کا ڈراپ سین ہوگیا ، کمسن اشعر کا قاتل اس کا اپنا ہی قریبی دوست نکلا۔

اٹک کی تحصیل حضرو تھانہ رنگو کی حدود میں قتل کی لرزہ خیزواردت میں 13 سالہ اشعر کا قاتل دوست نکلا ۔دو روز قبل 13 سالہ معصوم اشعر کو نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پتوکی: مقابلے میں پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ڈاکو سرکاری رائفل ساتھ لےگئے

سرجانی ٹاؤن میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی خودکشی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی موقع سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے ڈی۔پی۔او اٹک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

جس پر پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فرار ملزم عبدالواہاب کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مطابق دونوں دوستوں کے درمیان پب جی کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑا ہوا تھا ۔ س پر ملزم عبدالوہاب نے طیش میں آکر اپنے قریبی دوست اشعر کو چھریوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پو لیس نے گرفتار ملزم سے مزید مزید تفتیش شروع کر دی ہے ، مقتول اشعرآٹھویں جماعت کا طالب علم اور چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

punjab

Murder

Punjab police

Murder Attempt

ONE KILLED