Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میک اپ کروانے آئی چار دلہنیں لٹ گئیں

تین ڈاکو خواتین کے بھیس میں بیوٹی پارلر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی۔
شائع 20 اپريل 2024 07:08pm

ساہیوال میں چوری کی انوکھی ڈکیتی کی واردت سامنے آگئی ۔

ساہیوال کے علاقے فرید ٹاون میں بیوٹی پالر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ جہاں ڈاکوؤں نے دلہنوں کو ہی لوٹ لیا ۔

بیوٹی پالر میں میک اپ کروانے آئی4 دلہنیں لٹ گئیں ، تین ڈاکو خواتین کے بھیس میں بیوٹی پارلر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی۔

ڈاکو دلہنوں کا 18 تولہ سونا اور موبائل فون چھین لئے ۔ جن کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے۔

ڈاکو واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئےفرار بھی ہوگئے ۔

punjab

Robbery

Dacoits

Dacoity