Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

4 سالہ دعا سولنگی عید والے دن گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی، پولیس
شائع 12 اپريل 2024 10:05am
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

نوشہرو فیروز میں عید کے دن 4 سالہ بچی دعا سولنگی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سندھ کے شہر نوشہر و فیروز کے علاقے ٹھارو شاہ کے قریب 4 سالہ بچی سے زیادتی اور اس کے قتل کا مرکزی ملزم ضمیر سیال راجپر موری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل ملزم ضمیر سیال نے 4 سالہ بچی کو دعا سولنگی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی تھی۔

آج پولیس نے ملزم کا سراغ لگایا، شہر کے قریب کیلوں کے باغ پر ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر پسٹل سے فائر کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم کی لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم ضمیر سیال معصوم بچی دعا ریپ اور قتل کیس کا مرکزی ملزم تھا، 4 سالہ دعا سولنگی عید والے دن گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی، اغواء کے دوسرے روز دعا سولنگی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

اوکاڑہ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی

لاہور میں ساڑھے 4 سالہ بچہ اغوا، ویڈیو وائرل

sindh

Child Rape

kidnap

Rape Case

Childe kidnaping

noshero feroz

Marder

Children Kidnapped

Child Kidnapping