Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید پر قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقاتیں

قیدیوں کے لیے عید کے دوسرے روز بھی اہل خانہ کو فون کال کی سہولت میسر رہے گی
شائع 11 اپريل 2024 01:24pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عید پر پنجاب بھر میں قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں ہزاروں قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، قیدیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی لائے۔

مریم نواز کی ہدایت کے بعد عید کے موقع پر قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔

پنجاب بھر میں قیدی اپنے اہل خانہ سے آج بھی صبحِ 9 بجے سے شام 4 بجے تک ملاقات کر سکتے ہیں، قیدیوں کے لیے عید کے دوسرے روز بھی اہل خانہ کو فون کال کی سہولت میسر رہے گی۔

اہل خانہ نے کہا کہ قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کیمپ جیل میں قیدی عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملے

عید اپنوں میں منانے کی ایک الگ ہی خوشی ہے لیکن کیمپ جیل میں قید اسیران کئی کئی سال سے اپنوں میں عید نہیں منا پائے، عید کے روز جب ان کے بیوی بچے اور بہن بھائی ملنے آتے ہیں تو وہ آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

عید کی نماز پڑھنے کے یہ مناظر کسی عیدہ گاہ یا مسجد کے نہیں ہیں بلکہ یہ کیمپ جیل لاہور میں قیدیوں کی عید کی نماز ادا کرنے کے ہیں، عید کے روز قیدی جیل کا لباس نہیں بلکے گھروں سے آئے نئے کپڑے پہنتے ہیں۔

قیدیوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی دراصل بیوی بچوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ منانے میں ہے لیکن جب ان کے پیارے ان کو ملنے آتے ہیں تو وہ آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

کیمپ جیل میں قیدی عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملے، عید کے روز قیدیوں کے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے۔

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسیران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

عید کی خوشی کے موقع پر ہرقیدی کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی خصوصی طور پر دی گئی۔

اس کے علاوہ جن قیدیوں کے عزیزواقارب ملاقات کے لیے نہیں آسکے ان کو جیل کے اندر سے ٹیلی فون کرنے کی سہولت بھی مہیاکی گئی۔

مزید پڑھیں

عید پر سیکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا احکامات جاری کیے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

prisoners

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz