Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار الٹنے سے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

لاشوں اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 11 اپريل 2024 12:56pm

صادق آباد میں قومی شاہراہ پر نور گارڈن کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے 2 نوجوان جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع صادق آباد میں قومی شاہراہ پر نور گارڈن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صادق آباد سے رحیم یار خان جاتے ہوئے کار کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

punjab

traffic accident

Road Accident

sadiq abad